بلند شہر تشدد کی عدالتی تحقیقات کرنے کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) یوپی صدر کانگریس راج ببر نے کہا کہ 25 دن بعد بھی بی جے پی حکومت نے بلند شہر پر تشدد واقعات کے خلاف ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جس میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور 20 سالہ نوجوان سمیت کمار کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ راج ببر نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ 25 دن گذرنے کے باوجود حکومت کا رویہ ٹال مٹول کا رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس تشدد کی تفصیلی تحقیقات کروائی جائیں۔