بلند شہر ۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) 15افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ کلیدی ملزم کی شناخت ہوچکی ہے اور پولیس نے اُس کی تلاش سرگرمی سے شروع کر رکھی ہے ۔ ایک خاتون اور اس کی کمسن لڑکی کوایک کار میں کھینچ کر بلند شہر میں دہلی ۔ کانپور قومی شاہراہ پر اجتماعی عصمت ریزی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا جب کہ یہ خاندان نوئیڈا سے قومی شاہراہ نمبر 91 پر سفر کررہا تھا ۔ اس کی وجہ سے ملک گیر سطح پر برہمی پیدا ہوگئی تھی ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے آج اکھلیش یادو حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس کے دور میں یو پی میں حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔
دلتوں کو خانگی شعبوں کی ملازمتوں میں کوٹہ فراہم کرنے کروناندھی کا مطالبہ
چینائی ۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈی ایم کے ایم کروناندھی نے آج مرکز سے مطالبہ کیا کہ دلتوں کیلئے خانگی شعبہ کی ملازمتوں میں بھی تحفظات حاصل ہونے کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس سلسلہ میں ڈی ایم کے نے ایک قرارداد منظور کی ہے جسے مرکز روانہ کردیا گیا ہے ۔ قرارداد میں اُن اطلاعات کا حوالہ دیا گیا ہے کہ بی جے پی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت دلتوں کے تحفظ کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے اور خانگی شعبہ کی ملازمتوں میں بھی اُن کیلئے کوٹہ کو یقینی بنایا جائے گا ۔