بلغاریہ :26 مارچ کو پارلیمانی انتخابات

صوفیہ۔25 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) یورپی ملک بلغاریہ میں پارلیمانی انتخابات 26 مارچ کو ہوگا لیکن سابق پارلیمنٹ اسپیکر اوگنین گردزیکوو کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے اور وہ آئندہ جمعہ کو پارلیمنٹ تحلیل کریں گے ۔اسی ماہ عہدہ سنبھالنے والے صدر ررومین رادیو نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ 70 سالہ گردزیکوو قانون کے پروفیسر ہیں اور وہ 2001 سے 2005 تک مرکزی حکومت میں پارلیمانی صدر کے عہدے پر فائز تھے ۔ فارمولے کے مطابق ڈپٹی وزیر خزانہ کیریل انانیو وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔