صوفیہ ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بلغاریہ کے ایک قصبہ میں جہاں روما اقلیت انتہائی قدامت پسند اسلام کے طریقہ پر عمل کرتی ہے، برسرعام چہرہ پر نقاب پہننے پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ پورے ملک میں یہ اپنی نوعیت کا اولین امتناع ہے۔ جنوبی بلغاریہ کے قصبہ پازارزک کی مجلس بلدیہ نے امتناع کی بھاری تائید کے بعد سرکاری امارات، اسکولس، دکانوں اور سڑکوں کے علاوہ چہرہ کے مکمل نقاب کے ساتھ ڈرائیونگ پر امتناع عائد کردیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں 175 امریکی ڈالر جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔