بلغاریہ میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، دو ہلاک

صوفیہ ،12 جون (سیاست ڈاٹ کام) بلغاریہ کے جنوبی شہر پلوودیو کے پاس باقاعدہ مشق کے دوران فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں دو پائلٹوں کی موت ہو گئی اور عملے کا ایک رکن زخمی ہو گیا۔بلغاریہ کی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ پیر کو ہوا ہے ۔وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پیر کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریبا 8:30 بجے روس میں تیار کردہ ایک MI-17ہیلی کاپٹر کرومووو فوجی ہوائی اڈے سے پرواز کے فورا ًبعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر زمین سے 50 میٹر کی اونچائی پر تھا۔اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔یاد ہے کہ گذشتہ جولائی میں اسی طرح بلغاریہ کے ساحلی علاقے میں تکنیکی مشق کے دوران ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک افسر کی موت ہو گئی تھی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔