بلدی ٹیکس ادائیگی پر انعامی اسکیم ، 30 اپریل تک مہلت

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مجلس بلدیہ کی انعامی اسکیم برائے بلدی ٹیکس ادائیگی کئی شہریان حیدرآباد آگے آرہے ہیں جس سے مجلس بلدیہ کو کافی حوصلہ ملا ہے ۔ اس اسکیم کے آغاز کے بعد سے مجلس بلدیہ کو بلدی ٹیکس 20 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں ۔ انعامی اسکیم کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے اور قبل ازیں 220 کروڑ روپئے حاصل ہوچکے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت مجلس بلدیہ نے 5 فیصد ڈسکاونٹ کا اعلان کیا ہے ۔ تقریبا 3,24,121 شہریوں نے ٹیکس ادا کئے ہیں جس میں سے 1,18,644 شہریوں نے ’ آن لائن ‘ ٹیکس ادا کئے ۔ اسی طرح 96,814 شہریوں نے ’ می سیوا ‘ کے ذریعہ ٹیکس ادا کئے جس کی مجموعی رقم 26 کروڑ روپئے ہے ۔ مزید برآں ، سٹیزن سرویس سنٹر کے ذریعہ 72,295 شہریوں نے 72.53 کروڑ روپئے ٹیکس کی مد میں جمع کروائے ۔ علاوہ ازیں 29,398 شہریوں نے بل کلکٹر کے ذریعہ اپنے بلدی ٹیکس ادا کئے ۔۔