حیدرآباد۔ 14 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی سی آئی ٹی یو کے زیراہتمام میونسپل ورکرس کے دیرینہ حل طلب مسائل بالخصوص بلدی ورکرس کو اقل ترین اجرت ماہانہ 18 ہزار روپئے دینے کے مطالبہ پر تمام اضلاع کے بلدیات اور شہر حیدرآباد میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے روبرو کل 15 اپریل کو احتجاجی دھرنا پروگرام منظم کیا جائے گا۔ سی آئی ٹی یو قائدین کے مطابق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں کام کرنے کے خطوط پر ایک ہی مرتبہ کام کے طریقہ کار پر عمل آوری ،بلدی ورکرس کو کم از کم 18 ہزار روپئے تنخواہ اور کمپیوٹر آپریٹرس کو ماہانہ کم از کم 24 ہزار روپئے تنخواہ فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ احتجاجی دھرنا پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔