بلدی حلقہ جات اعظم پورہ و اکبر باغ میں انتخابی جلسے

حیدرآباد 29 جنوری (پریس نوٹ) دو انتخابی جلسے زیراہتمام مجلس بچاؤ تحریک ہفتہ کو منعقد ہوں گے۔ بلدی حلقہ اعظم پورہ کے محلہ چنچل گوڑہ کھلہ اور بلدی حلقہ اکبر باغ کے محلہ صرفخاص پلٹن چوراہا ملک پیٹ منعقد ہوں گے۔ ان انتخابی جلسوں کی صدارت صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خان کریں گے۔ ان جلسوں سے جناب مجید اللہ خان انجینئر ترجمان مجلس بچاؤ تحریک کے علاوہ دیگر قائدین مخاطب کریں گے۔