بلدی انتخابات کے بعد ٹی آر ایس کی این ڈی اے میں شمولیت : اتم کمار ریڈی

حیدرآباد ۔ 8 جولائی (آئی این این) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی نے پیش قیاسی کی ہیکہ ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے بعد مرکز کی این ڈی اے حکومت میں شامل ہوجائیں گی۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے بی جے پی سے دور رہ رہی ہے۔ آنے والے جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹوں کو اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چندرشیکھر راؤ مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اگرچہ کہ انہوں نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کیا تھا۔