بلدی انتخابات میں ویلفیر پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ملک معتصم خاں صدر ویلفیر پارٹی نے بلدیہ انتخابات میں ویلفیر پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے آندھرا پردیش کی عوام سے اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویلفیر پارٹی ریاست میں پہلی بار انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ۔ صحت مند سیاست کے فروغ کے لیے ویلفیر پارٹی کو کامیاب بنائیں ۔ پارٹی عوام کی ترقی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں جوابدہ رہے گی اور تمام افراد کی ترقی کے لیے یکساں کوشش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ویلفیر پارٹی حق پرستوں کی جماعت ہے جس کے اقتدار میں آنے سے عوامی مسائل کا ازالہ ہوگا ۔ ویلفیر پارٹی کے امیدوار با اخلاق و اچھے کردار کے افراد ہیں ۔ عوام تبدیلی کی خواہاں ہے اور ویلفیر پارٹی سے پر امید ہے ۔ رائے دہندگان اپنے ووٹ کا استعمال ویلفیر پارٹی کے حق میں کریں تاکہ ملک کی سیاست کو کرپشن سے پاک کیا جاسکے ۔ ریاست کی عوام دیگر سیاسی جماعتوں کے حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں ۔ اس بار ویلفیر پارٹی کو منتخب کریں تاکہ آپ کی ترقی ہوسکے ۔ عوام کی ترقی ممکن ہو اور ملک و قوم کا مستقبل روشن رہے ۔۔