بلدیہ کی جانب سے شہر میں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع

حیدرآباد 25 ستمبر ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی نے آج شہر میںان سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کردیا جو بارش کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوگئی ہیں۔ سمجھا جا رہا ہے کہ ان سڑکوں کی مرمت پر 100 کروڑ روپئے کا خرچ آئیگا ۔ جی ایچ ایم سی نے واضح کیا کہ متعلقہ عملہ کو سڑکوں وار نالوں کی مرمت کیلئے مصرور کردیا گیا ہے اس کے علاوہ پانی میں گھرے علاقوں میں بھی کام کیا جا رہا ہے ۔ عہدیداروں نے ڈی ٹی سی پی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے غیر قانونی عمارتوں کے انہدام کیلئے 40 رکنی عملہ درکار ہونے کی ضرورت ظاہر کی ہے ۔ ٹاؤن پلاننگ سیکشن میں جملہ درکار اسٹاف کی تعداد 1215 ہے جبکہ یہاں صرف 214 اہلکار دستیاب ہیں۔