بلدیہ میں بل کلکٹرس کے تقررات ، گریجویٹ اہل

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : جی ایچ ایم سی ( محکمہ بلدیہ حیدرآباد عظیم تر ) میں بل کلکٹرس کی 124 جائیدادوں پر تقررات کے لیے ٹی ایس پی ایس سی تحریری امتحان رکھا ہے ۔ اس کے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اگست ہے ۔ کسی بھی مضمون کے گریجویٹ / پروفیشنل گریجویٹ اہل ہیں ۔ اس کی معلومات اور رہنمائی کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔۔