بلدیہ سے غیر مجاز تعمیرات کا انہدام

18 سرکلس میں کارروائی ، عوام کو جائیداد نہ خریدنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کے اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے ۔ بلدی عہدیداروں نے تمام 18 سرکلس میں انہدامی کارروائی انجام دی اور بلدیہ کی یہ کارروائی گذشتہ دو دنوں سے جاری ہے ۔ بلدی عہدیدار غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں سے بلدی عہدیدار درخواست کررہے ہیں کہ وہ غیر مجاز تعمیرات کی خریداری نہ کریں۔ چونکہ ایسی غیر مجاز تعمیرات کو باقاعدہ نہیں کیا جائے گا جو کہ 28 اکٹوبر سال 2015 کے بعد سے تعمیر کی جارہی ہیں ۔ بلدی عہدیداروں کے مطابق 20 فروری کو 13 ، 22 فروری کو 21 اور 23 فروری کو 11 عمارتوں کے خلاف انہدامی کارروائی کی گئی ۔۔