بلدیات اور زیڈ پی ٹی سی و ایم پی ٹی سی نتائج کا 12 و 13 مئی کو اعلان

حیدرآباد۔21 اپریل ( سیاست نیوز) ریاست بھر میںمنعقدہ بلدی اور زیڈ پی ٹی سیز اور ایم پی ٹی سیز انتخابات کے نتائج کا 12اور 13مئی کو اعلان کیا جائیگا ۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے ‘ سکریٹری الیکشن کمیشن مسٹر نوین متل کے مطابق 30مارچ کو دس میونسپل کارپوریشنس اور 145 بلدیات کیلئے انتخابات ہوئے تھے لیکن نتائج روک دیئے گئے جبکہ جاریہ ماہ 6اور 11اپریل کو 1086 زیڈ پی ٹی سیز اور زائد از 23000 ایم پی ٹی سیز کیلئے انتخابات تھے لیکن ان کے نتائج ان خدشات کے تحت روک دیئے گئے کہ ان کے اثرات عام انتخابات پر ہونگے ۔ اب کمیشن نے ریاست میں 30اپریل اور 7مئی کو منعقد ہونے والے انتخابات کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد 12 مئی کو میونسپل کارپوریشن و بلدیا ت اور 13مئی کو زیڈ پی ٹی سیز اور ایم پی ٹی سیز کے نتائج جاری کرنے کا الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ۔