نئی دہلی۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بلجیم کے کنگ فلپ اور کوئن متھلڈی جو کل ہندوستان پہونچ رہے ہیں، اپنے 7 روزہ سرکاری دورۂ ہند کی شروعات تاریخی تاج محل کیلئے سفر کے ساتھ کریں گے۔ بلجیم کے قاصد یان لیوکس نے یہاں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کنگ فلپ کا 2013ء میں تاج پوشی کے بعد ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ 2010ء میں فلپ نے جو تب کراؤن پرنس تھے، ہندوستان کے دورہ میں بلجیم ٹریڈ مشن کی قیادت کی تھی۔ اس دورہ کا مقصد باہمی روابط کو بڑھانا ہے۔