بلجیم کو تیسرا مقام، انگلینڈ ناکام

سینٹ پیٹرسبرگ ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بلجیم نے اپنا بہترین فیفا ورلڈ کپ اختتام درج کراتے ہوئے تیسرے مقام کے پلے آف میں آج یہاں انگلینڈ کو 2-0 سے شکست دے دی۔ تھامس مونیئر اور ایڈن ہزرڈ نے گول اسکور کئے جبکہ انگلینڈ کوئی گول اسکور نہ کرپایا۔ بلجیم نے پندرہ روز میں دوسری بار انگلینڈ کو ہرایا ہے۔