بلجیم میں دو خواتین کا قتل ،قاتل بھی ہلاک

برسلز۔26 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بلجیم میںمیں ایک شخص نے چاقو کے وار کرتے ہوئے دو خواتین کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلجیم میں ریسٹورنٹ میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرتے ہوئے دو خواتین کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔پولیس کے مطابق جنونی شخص نے ہوٹل میں گھستے ہی اپنی سابق گرل فرینڈ اور اس کی والدہ کو چاقو کے پے در پے وار کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتارا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آورکو بھی جائے وقوعہ پر ہی موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔ فوریطور پر حملہ آورکی شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کو ذاتی تنازع قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔