بلاول بھٹو 7 ماہ بعد وطن واپس

کراچی ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر اور بھٹو خاندان کے وارث بلاول بھٹو زرداری آج تقریباً 7 ماہ کی خودساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس ہوگئے جبکہ اطلاعات کے بموجب ان کے اور ان کے والد آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ کراچی آنے کے بعد انہیں فوری سخت حفاظتی انتظامات میں جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ان کی قیامگاہ بلاول ہاؤز منتقل کیا گیا۔