بلاول بھٹو کوآکسفورڈ سے ماسٹرس ڈگری

اسلام آباد۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بلاول بھٹو زرداری صدرنشین پاکستان پیپلز پارٹی کو باوقار آکسفورڈ سے ماسٹرس ڈگری حاصل ہوگئی ۔ 26سالہ بلاول بھٹو کو ٹوئیٹر پر اُن کے والد آصف علی زرداری اور اُن کی بہنوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے مبارکباد پیش کی ۔ بلاول 19سال سے آکسفورڈ میں زیر تعلیم تھے ۔اسی دوران انہیں پاکستان کی قدیم ترین خاندانی پارٹی پیپلز پارٹی کاصدر نشین مقرر کردیا گیا ۔ جب کہ ان کی والدہ بے نظیر کا 2007ء میںقتل ہوا تھا اور وہ اپنی 8 سالہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس آئے تھے ۔ قبل ازیں ان کے والد آصف علی زرداری کے ساتھ ان کے اختلافات کی خبریں بھی ذرائع ابلاغ میں آچکی ہے ۔