بلاوا آنے پر ہی آسکتے ہیں کیلاش مانسرور: راہول گاندھی

نئی دہلی، 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیلاش مانسرور پہونچنے سے مسرورکانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا کہ کوئی شخص بلاوا آنے پر ہی کیلاش یاترا پر آپاتا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کیلاش مانسرووریاترا، جھیل اور ارد گرد کے قدرتی مناظر کی خوبصورت تصاویر بپوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے ”کوئی شخص اسی وقت کیلاش آتا ہے جب اسے بلاوا آتا ہے ۔ مجھے یہ موقع ملا ہے میں اس سے بہت خوش ہوں ۔ میں یہاں جو بھی دیکھوں گا اسے آپ کے ساتھ شریک کروں گا۔” مسٹر گاندھی نے کہا”مانسروور جھیل کا پانی پرسکون، ٹھنڈا اور شفاف ہے ۔یہ سب کچھ دیتا ہے پھر بھی کچھ نہیں کھوتا ہے ۔ کوئی بھی یہاں سے پانی پی سکتا ہے ۔یہاں نفرت کا ماحول نہیں ہے ،اسی لئے ہندوستان میں ہم اس پانی کی پوجا کرتے ہیں”۔ اسی کے ساتھ انہوں نے مانسروور جھیل اور ارد گرد کے قدرتی مناظر کی خوبصورت تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔ مسٹر گاندھی 31اگست کو کیلاش مان سروور یاترا کے لئے روانہ ہوئے تھے اور اس دوران انہوں نے بدھ کو پہلی بار یاترا کی تفصیلات ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔