حیدرآباد۔ یکم جنوری (این ایس ایس) سابق ایم آئی ایم کارپوریٹر خواجہ بلال احمد 2 جنوری کو کانگریس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔پارٹی میں ان کی رسمی شمولیت گاندھی بھون میں ٹی پی سی سی سربراہ این اتم کمار ریڈی کی موجودگی میں ہوگی۔ اس موقع پر بلال اپنے مکان واقع احاطہ اسلامیہ کالج یاقوت پورہ سے گاندھی بھون تک ریالی منعقد کریں گے۔