بغیر ڈرائیور کی کار سے چار ہندوستانی ماؤں کی برطانیہ روانگی

نئی دہلی ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے جھنڈی دکھا کر بغیر ڈرائیور کی ایک کار کو جس کے ذریعہ چار ہندوستانی مائیں برطانیہ جارہی رہیں، روانہ کیا۔ اس سے بچوں میں مثبت اقدار پیدا کرنے ماؤں کے کردار پر روشنی پڑتی ہے۔ چاروں ماؤں نے اپنے سفر کا آغاز آج کیا جس کے دوران وہ 22 ممالک سے گذریں گی اور 20 ہزار کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کریں گی۔ اس مہم کو وزیرخارجہ سشماسوراج نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کا نام ’’مدرس آن ویلس آوٹ ٹو بیٹ دی ورلڈ‘‘ رکھا گیا ہے جس کے معنی ’’ماؤں کا گاڑی میں سفر پوری دنیا کو شکست دینے کا عزم‘‘ رکھا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے ٹوئیٹر پر اس سفر کی تفصیلات شائع کی ہیں۔