بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف ریلوے کی خصوصی ٹہم

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے بغیر ٹکٹ سفر اور دیگر غلطیوں کا ارتکاب کرنے والے مسافرین کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی ۔ اس ضمن میں جملہ 360 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ ان میں 284 بغیر ٹکٹ سفر کررہے تھے ۔ بکنگ کے بغیر ساز و سامان لے جانے کے 76 واقعات کا پتہ چلا اور ان سب سے 1,04,465 روپئے کی رقم بطور جرمانہ وصول کی گئی ۔ ریلوے اسٹاف نے سیتاپھل منڈی تا شاد نگر ریلوے اسٹیشن ذریعہ سڑک سفر کرتے ہوئے مسافرین کو اچانک روک کر ٹکٹ چیک کیے ۔۔