بغیر لائسنس 503 تارکین وطن ڈرائیورس کا کویت سے اخراج

کویت سٹی27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جی سی سی ملکوں میں ٹریفک قواعد پر سختی سے عمل آوری کی جاتی ہے۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کی صورت میں ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑتے ہیں ان ملکوں میں بنا لائسنس کے گاڑیاں چلانے والوں پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد کئے جاتے ہیں بلکہ انہیں ملک سے بھی نکال دیا جاتا ہے۔ حال ہی میں کویت میں بھی ایک خصوصی مہم کے تحت ایسے 6 افراد کو ملک سے نکال دیا گیا جو لائسنس کے بغیر گاڑی چلا رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتہ کویت میں محکمہ ٹریفک کے حکام نے ٹریفک خلاف ورزیوں کے انسداد کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی تاکہ اعلیٰ سطحی سیفٹی کو یقینی بنایاجاسکے۔ اس مہم کے دوران 6 بیرونی شہریوں کو بنا لائسنس گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑا گیا اور پھر انہیں بطور سزا ملک سے نکال دیا گیا۔ اس شمالی عرب ملک کے 6 گورنریٹس میں چلائی گئی مہم کے دوران ٹریفک قواعد کی تعمیل میں ناکام 32345 ڈرائیوروں کو بُک کیا گیا۔ 56 ڈرائیوروں کو ٹریفک حکام سے رجوع کیا گیا جبکہ 1322 کاریں اور 14 موٹر سائکلیں ضبط کی گئیں۔ کویت میں بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والے تارکین وطن کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔