حیدرآباد ۔ /5 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد اسپیشل میٹروپولیٹین کورٹ سکندرآباد نے بغیر لائسنس کی گاڑی چلانے والے موٹر سائیکل سوار جنہیں چوتھی مرتبہ چالان کیا گیا تھا کو آج 5 دن کی سزا اور 1000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف حیدرآباد ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کے دوران شہر میں ایسے افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جو چوتھی مرتبہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے تھے ۔ جوائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک ڈاکٹر وی رویندر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرے اور عدالت کے سخت موقف سے بچیں ۔
8جولائی کو نیشنل لوک عدالت
حیدرآباد۔/5جولائی، ( سیاست نیوز) نیشنل سرویسیس اتھارٹی نے ملک بھر میں 8 جولائی کو نیشنل لوک عدالت کے انعقادکا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ تا تعلقہ کورٹ کے تمام کیسیس کی یکسوئی کی جائے گی۔