بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے جگتیال کے 6 بچوں کو ہاسپٹل میں مریضوں کی خدمت کرنے کی سزاء

حیدرآباد۔ 18 اگست (سیاست نیوز) بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے بچوں کو جیونل کورٹ نے مقامی ہاسپٹل میں مریضوں کی خدمت کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ اپنی نوعیت کا منفرد فیصلہ تلنگانہ کے کریم نگر کی جیونل کورٹ نے سنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 6 اگست کو جگتیال پولیس کی تلاشی مہم کے دوران 6 بجے بغیر لائسنس گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے جس پر جگتیال ٹریفک سب انسپکٹر انجیا نے ان بچوں کو کریم نگر جیونل کورٹ میں پیش کیا جہاں معزز جج سمپتی راؤ نندانا نے سزاء کے طور پر 6 بچوں کو جگتیال ہاسپٹل میں حادثہ کا شکار مریضوں کی تیمارداری کرنے کی ہدایت دی۔ معزز جج نے ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے 18 اگست سے 27 اگست تک صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ان بچوں سے مریضوں کی خدمت کروانے کی ہدایت دی اور 28 اگست کو دوبارہ کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔