بغیر عملے کے 581لیول کراسنگس ختم کرنے ایکشن پلان

حیدرآباد۔/4مارچ، ( پی ٹی آئی) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 581 لیول کراسنگس کو جہاں عملہ تعینات نہیں ہے، 2017تک ختم کرنے کا ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے پی کے سریواستو نے ڈیویژنل ریلوے منیجرس کو ایسے تمام ریلوے لیول کراسنگ ختم کرنے کے کاموں کی پیش رفت پر نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے تاحال 601 لیول کراسنگس کو ختم کیا ہے جہاں کوئی عملہ تعینات نہیں تھا۔ اسی طرح بغیر عملے کے مابقی تمام 581لیول کراسنگس کو بھی 2017تک ختم کردینے کا ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ سال پیش آئے حادثہ کے بعد کیا گیا جہاں ضلع میدک میں ماسائی پیٹ ان مینڈ لیول کراسنگ پر بس اور ٹرین کی ٹکر سے 16اسکولی بچے ہلاک ہلاک ہوگئے تھے۔ سریواستو نے ریل سیفٹی کے سلسلہ میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور کہا کہ اس معاملہ میں کوئی رعایت نہیں برتی جاسکتی۔