بغیر سبسیڈی والے ایل پی جی سلنڈر آج سے 86روپے مہنگا

نئی دہلی، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج بغیر سبسیڈی والے سلنڈر کی قیمت میں 86روپئے کا اضافہ کردیا ہے ۔ مگر سبسیڈی گیس والے صارفین کو اس سے مبرا رکھا گیا ہے ۔بغیر سبسیڈی والے سلنڈر کی قیمت میں 86 روپئے کا اضافہ ایل پی جی کی عالمی قیمتوں میں اضافہ کی مناسبت سے کی گئی ہے ۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے کہا ”سبسیڈی حاصل کئے ہوئے ایل پی جی کے صارفین پر اس اضافہ کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔مثال کے طور پر صارفین دہلی میں سلنڈر بھروانے کے لئے 737 روپے ادا کریں گے اور ان کے کھاتہ میں سبسیڈی کے 303 روپے پہنچ جائیں گے او ر اس طرح گاہک کو وہی پرانی قیمت 434 روپے ہی دینی ہوگی۔