بغیر آپریشن کے زچگی کیلئے اذکار

محترم محمد رضی الدین معظم

٭ حمل ٹھہرتے ہی حاملہ سورۂ انبیاء کی آیات ۹۱تا۹۳ لکھ کر تعویذ کی شکل میں چالیس روز تک گلے میں ڈال لے، پھر نکال کر رکھ دے اور نواں مہینہ شروع ہوتے ہی پھر گلے میں ڈال لے اور زچگی تک نہ نکالے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بغیر آپریشن کے زچگی ہوگی۔
٭ حاملہ روز اول سے ہی زچگی تک ہر پینے کی چیز پر سات بار ’’یاقدوس‘‘ پڑھ کر دَم کرکے پینے کی عادت بنائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بغیر آپریشن کے زچگی ہوگی۔
٭ نواں مہینہ شروع ہوتے ہی پھلکا پکاکر اس پر تین بار ’’سلامٌ قولا من رب رحیم‘‘ لکھ کر زچگی تک روزانہ کھاتی رہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بغیر آپریشن کے زچگی ہوگی۔
٭ جب زچگی کے دن قریب آجائیں تو سورہ والنَّازعات کو کاغذ پر لکھ کر حاملہ کے سیدھے بازو پر باندھ دیں اور سورۂ فاتحہ، آیۃ الکرسی، سورۂ اعراف کی آیت ۵۴، سورۂ فلق اور سورۂ ناس وقفہ وقفہ سے ایک ایک بار پڑھ کر دَم کرتے رہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ درد زہ شروع ہو جائے گا اور آسانی سے زچگی ہوگی۔
٭ اگر درد زہ ہونے میں تاخیر ہو تو گڑ پر ایک سو بار ’’یااللّٰہ‘‘ پڑھ کر دَم کرکے تھوڑا تھوڑا حاملہ کو کھلاتے رہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بغیر آپریشن کے زچگی ہوگی۔