بغداد ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت بغداد کے سب سے بڑے زچگی خانہ میں آتشزدگی کے نتیجہ میں کم سے کم 12 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ وزارت صحت کے ترجمان احمد الردین نے اے ایف پی سے کہا کہ مغربی بغداد کے یرموک ہاسپٹل میں برقی خامی کے سبب آگ بھڑک اٹھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر 29 شیرخواروں کو یرموک زچگی خانہ سے قریبی ہاسپٹل کو منتقل کردیا گیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے آتشزدگی کے سبب فوت شدہ بچوں کی تعداد کی توثیق کی اور کہا کہ دھواں اور حبس سے متاثر تین بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ بغداد کے اکثر سرکاری دواخانوں کے معیار کو ناقص سمجھا جاتا ہے اور عوام خانگی دواخانوں کو ترجیح دیتے ہیں۔