بغداد میں عراقی وزیر خارجہ سے وی کے سنگھ کی ملاقات

نئی دہلی۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے آج بغداد میں وزیر خارجہ عراق ابراہیم العسکری الجعفری سے ملاقات کی اور مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے دورۂ عراق کے دوران وی کے سنگھ نے عراقی قومی سلامتی مشیر اور چیف آف اسٹاف آرمی سے بغداد میں ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹر پر یہ بیان دیا ہے۔ وی کے سنگھ ، عراق کے دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور لاپتہ 39 ہندوستانیوں کی تلاش کیلئے جاری مہم میں تعاون کریں گے۔ ان کے اتہ پتہ کے متعلق ٹھوس معلومات بھی حاصل کئے جائیں گے۔