بغداد 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بغداد اور اطراف کے علاقوں میں تازہ کار بم دھماکوں کے واقعات میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ محمودیہ ٹاؤن میں ایک کار بم ایک قمامی کونسل کی عمارت کے قریب پھٹ پڑا جس کے بعد قریبی مارکٹ میں ایک دھماکہ ہوا ۔ کہا گیا ہے کہ اس دھماکہ میں 9 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد میں دھماکو مادوں سے لدی ایک کار تجارتی علاقہ حوریہ میںپھٹ پڑی جس کے نتیجہ میںچار افراد ہلاک اور گیارہ زحمی ہوگئے ۔ ایک اور کار بم دھماکہ بلدیات علاقہ میں ہوا جس میںتین افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔ بغداد کے صدر سٹی علاقہ میںایک منی بس میں ہوئے دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور چار دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ بغداد کے عبدالدشیر ضلع میں ایک مارکٹ میں کار بم دھاکہ ہوا جس کے نتیجہ میں چھ دوکاندار ہلاک اور 14 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کو بغداد کے جنوبی عامل علاقہ میںگلیوں میںچار افراد کی نعشیں دستیاب ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون کی نعش بھی شامل ہیں۔ ان پر گولیوں کے نشان پائے گئے ہیں۔