بغداد : سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم سے کم 57 ہلاک و زخمی

عراق میں کار بم دھماکے میںہلاکتوں کی تعداد 16 ہوئی
بغداد 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے  دارالحکومت بغداد میں شاہراہ فلسطین پر دو سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں بم دھماکے وسطی بغداد کی شاہراہ فلسطین پر واقع وزرارت داخلہ کے ہیڈ کواٹر کے قریب النخیل ٹریڈ سینٹر میں ہوئے ۔عید الاضحیٰ کا موقع ہونے کی وجہ سے تجارتی مرکز میں خریداروں کا بہت زیادہ رش تھا۔عراق کے وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن کا بہر حال کہنا ہے کہ دھماکوں سے تجارتی مرکز کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایک دھماکہ بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا تھا جب کہ دوسرا دھماکہ کار کار کنگ میں نصب بم سے کیا گیا۔ النخیل ٹریڈ سینٹر کا افتتاح ایک سال قبل کیا گیا تھا۔ شاہراہ فلسطین پر واقع یہ تجارتی مرکز رات گئے تک کھلا رہتا ہے ۔ میڈیا کے دیگر ذرائع نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں ہوئے پانچ بم دھماکوں کی اطلاع دی ہے ۔کل علاوي علاقے میں ایک خودکش دھماکے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئ تھے ۔  شمالی الحسنیہ اور یوسفیہ علاقے میں سڑک کے کنارے ہوئے دو بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ۔

بغداد کے جنوبی علاقے میں ہوئے ایک بم دھماکے میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے اب تک نہیں لی ہے لیکن اس کے پیچھے اسلامی اسٹیٹ (داعش) کے ہاتھ ہونے کا خدشہظاہر کیا گیا ہے ۔ داعش بغداد میں فوجکے جوانوں اور شہریوں پر مسلسل حملے کرتا رہتاہے ۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک شاپنگ مال کے قریب دو زبردست کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے اور 39 دیگر زخمی ہو گئے ۔سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ جمعہ کی دیر رات دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں واقع النخل مال کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار میں ہوئے دھماکوں اور اس کے فورا بعد مال کے باہر ایک خود کش حملہ آور کی طرف دھماکہ خیز مادہ سے بھری ایک گاڑی میں کئے گئے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے اور 39 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں سے ارد گرد کھڑی دیگر کئی کاروں میں آگ لگ گئی اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔حادثے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا اور اس طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بھی بند کر دیا تھا۔