بطور گلوکارہ ایکٹریس ریکھا اپنی غزلوں کا البم تیار کرینگی
سدا بہار خوبصورت کی اداکارہ ریکھا اپنے آپ میں ایک غزل کی طرح ہے وہ بولتی بھی ہیں تو ترنم میں ان کی آنکھوں میں ہزاروں دلکش گیتوں اور غزلوں کے ترانے جھلکتے رہتے ہیں ایسے میں جب وہ اپنی آواز میں کوئی گیت گنگنا دیتی ہیں تو سماں بندھ جاتا ہے ریکھا نے سن 1980 ء کی فلم خوبصورت اور 2006 ء میں کڑیوں کا ہے زمانہ میں اپنی آواز میں گیت گا کر یہ جتا ہی دیا تھا کہ گانے کیلئے کلاسیکل ٹرینڈ ہونے کی ضرورت نہیں بس جذبات ہونے چاہئے اب اُڑتے اُڑتے خبر یہ آرہی ہے کہ ریکھا جلد ہی اپنی آواز میں غزلوں کا ایک البم ریکارڈ کرنے والی ہیں جس کے میوزک کمپوزر رویندر جین ہونگے حالانکہ اس بارے میں ابھی صرف ابتدائی بات چیت چل رہی ہے اس وجہ سے رویندر جین کی اہلیہ شریمتی دیویا جین اپنا کوئی بیان دینے کے موقف میں نہیں ہے پھر بھی ریکھا کے چاہنے والوں کیلئے یہ ایک خوشخبری ہے کہ ریکھا بطور گلوکارہ جلوے بکھیرینگی ریکھا جی آپ سنایئے دنیا سننے کو بیقرار ہے ۔