نئی دہلی ۔23 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے شہر بصرہ میں اب کوئی ہندوستانی لیبر مسائل کے ساتھ باقی نہیں بچا جبکہ گزشتہ ایک ہفتہ میں وہاں سے 168 ہندوستانیوں کی وطن واپسی ہوگئی ، وزارت اُمور خارجہ نے آج یہ بات کہی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بصرہ سے کل 27 شہریوں کا آخری بیاچ واپس ہوا جس کے بعد اب وہاں اُجرتوں کی عدم ادائیگی کے بشمول مختلف مسائل سے دوچار کوئی بھی ہندوستانی باقی نہیں رہا ہے ۔