بشیر باغ کے ملبوسات کے شوروم میں آتشزدگی

حیدرآباد۔ 28 جون (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ بشیر باغ میں پیش آئے آتشزدگی کے ایک واقعہ میں ملبوسات کے شوروم جل کر خاکستر ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج رات 9:30 بجے بابو خاں اسٹیٹ میں واقع ’پوشاک ریڈیمیڈ گارمنٹس‘ شوروم میں اچانک آگ لگ گئی ۔ مقامی عوام نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی جس پر تلنگانہ اسمبلی میں موجود فائر انجنس کو طلب کیا گیا۔ تقریباً 2 گھنٹے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس سیف آباد نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا جبکہ شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں شوروم کو آگ لگی تھی۔