حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : سنٹرل ٹریڈ یونینس کے اعلان پر کمرشیل بینکس ، علاقائی دیہی بینکس ، کوآپریٹیو شعبہ کے بینکس ، نبارڈ اور آر بی آئی کے ملازمین ورکرس 2 ستمبر کو منعقد ہونے والی قومی سطح کی ہڑتال میں حصہ لیں گے ۔ بینک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا نے تمام بینکس ملازمین سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال کے روز احتجاجی مظاہروں اور پروگرامس میں حصہ لیں ۔ اس ہڑتال کا اہتمام سنٹرل ٹریڈ یونینس کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بینک ملازمین کی شدید مخالفت کے باوجود مرکزی حکومت بینک اصلاحات پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ بینک یونینس کا کہنا ہے مرکزی حکومت کے بینک اصلاحاتی پروگرام بینکوں کو خانگیانے کے عمل سے ایک عام آدمی اور ضرورت مند افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا ۔ بینک ملازمین کے مطالبات میں عوامی سرمایہ کا استعمال عوامی بھلائی کے لیے ہو ۔ بینک یونینس نے ملک کے عوام سے بھی بینک ہڑتال میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے بینک یونینس نے ایک صحافتی بیان میں اس بات سے واقف کرواتے ہوئے بینک ہڑتال کو قومی مفاد میں بتایا ۔۔