بس ۔ ٹینکر تصادم، سات ہلاک

ممبئی ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ۔ احمد آباد شاہراہ پر ایک لکژری بس کے ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا جانے کے حادثہ میں سات افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ منگل کی شب میانر علاقے میں پونے سے احمد آباد جانے والی بس ایک ٹینکر سے ٹکراکر شعلہ پوش ہوگئی تھی جس کی وجہ شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹرافک جام رہا ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

کشتی حادثہ کے تین مہلوکین کی نعشیں مل گئیں
بکسر ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل ڈیساسٹر ریزرو فورس (NDRF) کے جوانوں نے بہار کے ضلع بکسر میں دریائے گنگا سے تین نعشوں کو باہر نکالا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز 20 افراد کو لیجانے والی ا یک کشتی کے الٹ جانے کا حادثہ پیش آیا تھا ۔ دریں اثناء مہلوکین کی 40 سالہ چندا دیوی، 19 سالہ پشپا کماری اور 45 سالہ سکھوالیا دیوی کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔