حیدرآباد 26فروری (یواین آئی )بس چلانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے آر ٹی سی ڈرائیور کی سیٹ پر موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ نلگنڈہ ضلع میں پیش آیا ۔ دل کا دورہ پڑنے پر شدید درد کے باوجود مسافرین کی جان بچانے ڈرائیور نے بس کو بریک لگادیا جس سے بے قابو بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔ دل کا دورہ اتنا شدید تھا کہ ڈرائیور کی اسٹیرنگ پر موت ہوگئی ۔ بس کے کھمم سے حیدرآباد آنے کے دوران یہ واقعہ ضلع نلگنڈہ کے نکریکل کے قریب پیش آیا ۔ بس کے تمام مسافرین محفوظ رہے ۔ بس میں 34 مسافرین تھے ۔ ڈرائیور کی شناخت سیدلو کے طور پر کی گئی ۔ نعش کو نکریکل کے ایریا اسپتال منتقل کردیا گیا ۔