حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : انٹرپرائز گریڈ موبائیل اپلیکیشن ڈیولپمنٹ سرویس فراہم کرنے والی کمپنی ، ریکتم ٹکنالوجی کنسلٹنگ پرائیوٹ لمٹیڈ نے آج اعلان کیا کہ انہوں نے ایک اپلیکیشن کو فروغ دیا ہے جسے اگر موبائیل فونس میں لگایا گیا تو یہ چند کلکس کے ساتھ بس نمبرس اور اسٹاپس کی فہرست کے ساتھ بس مسافرین کو ان کی منزل تک پہنچنے میں مدد کرے گا ۔ کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر سیدھا رام سنگھ شیٹی نے بتایا کہ اپلیکشن findbus@hyd بس مسافرین کو آر ٹی سی بس کی معلومات فراہم کرتے ہوئے مدد کرنا ہے ۔ اس اپلیکیشن کو استعمال کرنا آسان ہے اور اگر فون میں انٹرنیٹ کنکشن نہ بھی ہو تو یہ کام کرتا ہے ۔۔