بس اُلٹ جانے سے 30 مسافرین زخمی

بھدرک ( اڈیشہ ) 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ضلع بھدرک میں چرمپا کے قریب ٹورسٹ بس اُلٹ جانے کے حادثہ میں 30 افراد بشمول 23 خواتین اور 4 بچے زخمی ہوگئے ۔ یہ بس مغربی بنگال میں مرشد آباد سے بھکتوں و سیاحوں کو جگناتھ مندر پوری لے جارہی تھی کہ اچانک اُلٹ گئی جس میں تقریبا 30 مسافرین زخمی ہوگئے ۔

 

چیف منسٹر کیرالا کی گاڑی پر سیاہ پرچم
پھینکنے کے واقعہ کی تحقیقات
تھروننتا پورم۔/24جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اومن چنڈی کی گاڑی پر سیاہ پرچم پھینکنے کے واقعہ کی اسٹیٹ انسپکٹر جنرل پولیس ( سیکوریٹی ) تحقیقات کریں گے۔ ریاستی اسمبلی میں وزیر داخلہ رامیش چنتلا نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں سی پی ایم  کارکنوں کو گرفتار اور50 کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ۔