نئی دہلی : دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ایک خاتون کی بس اسٹاپ عرضی کو قبول کرتے ہوئے ایک نیابس اسٹاپ تعمیر کیا ۔جس سے مسافروں کو بڑی راحت نصیب ہوئی۔ذرائع کے مطابق ۲۷؍سالہ شبنم روحی نے کڑی محنت او ر دوڑ دھوپ سے نظام الدین بستی میں شیو مندرکے قریب بس اسٹاپ کی تعمیر عمل میں آئی ۔
اس قبل یہا ں کوئی بس اسٹاپ نہ تھا۔شبنم روحی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بس اسٹاپ سے قبل یہا ں پر صرف ایک پول (کھمبہ) تھا ۔ اور یہاں صرف ایک دوبسیں ہی رکا کرتی تھیں۔پبلک بہت دشواری ہوا کرتی تھیں۔ان میں زیادہ تر خواتین اور بچوں کو زیادہ تکلیف ہوتی تھیں ۔
او رحاملہ خواتین کو مشکلات در پیش ہواکرتی تھیں۔بسوں کے یہاں نہ رکنے کی وجہ سے یہ لوگ دوڑ کر بس میں سوار ہوتے تھے۔روحی نے مزید کہا کہ میں انم تمام تکالیف کو دیکھ کر میں ڈی ٹی سی کو ایک خط لکھا۔لیکن اس کا جواب نہیں آیا۔لیکن اچانک ایک ماہ بعد ڈی ٹی سی کی جانب سے ایک خط موصول ہوا۔جس میں کہا گیا کہ ان کی بس اسٹاپ کی عرضی کو منظور کر لیا گیاہے۔اور اب یہاں ہر بس رک رہی ہیں۔ا س سے عوام کو کافی سہولت ہوئی ہے۔