کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر پورنا چندر راؤ کی ویڈیو کانفرنس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اے پی ایس آر ٹی سی کے وائس چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر پورناچندر راؤ نے آج بسوں ، بس اسٹیشنس اور ٹائلیٹس میں صفائی اور اصول صحت کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ بسوں اور بس اسٹیشنس کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کریں اس میں تساہل و تغافل پر اس کا سخت نوٹ لیا جائے گا ۔ ڈاکٹر پورنا چندر راؤ جنہوں نے آج آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تمام ایگزیکٹیو ڈائرکٹرس ، ریجنل مینجرس ، ڈپٹی چیف ٹریفک مینجرس اور ڈپو مینجرس کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور انہیں احکام جاری کئے کہ بسوں اور بس اسٹیشنس میں اصول صحت اور صفائی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ مسافرین کے لیے پینے کے پانی ، آرام دہ سیٹس اور دیگر سہولتوں کو یقینی بنایا جائے ۔۔