بستی میں سرجوکی تیز کٹاؤ سے قریبی گاؤں کے باشندے خائف

بستی27اگست(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع بستی میں سرجو ندی ساحلی باندھوں کوکئی مقامات پر کاٹ رہی ہے ،تیز کٹان سے قریبی گاؤں کے باشندے خائف ہیں،سرجو ندی خطرے کے نشان 92.730 کے بجائے 93.210 میٹر پر بہہ رہی ہے ۔سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ ندی کے آبی سطح میں اضافہ کی وجہ سے کٹریا،چاندپور ساحلی باندھ پر کٹان شروع ہو گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گورا۔ سیف آباد باندھ پر پارا گاؤں کے پاس کٹان کے خطرات ہیں۔ کشن پور،موج پور باندھ پرپانی کا دباؤ مسلسل بنا ہوا ہے ۔کٹان سے بھرتھا پور،کلیان پور،کیشو پور،پڑاؤ گاؤں میں کسانوں کی فصلیں سیلاب کے پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ خزانچپور،سوبکا بابو،ٹیڑھوا سمیت کئی گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ داکٹر راجیش کھر نے کٹان اورسیلاب کا معائینہ کرنے کے بعد سب کلکٹر ہریا اورسیلاب امدادی کام کے افسران کو چوکسی برتنے اور باندھون کو کٹنے سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کے ہدایات دیئے ہیں۔