بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے وائی ایس آر کانگریس کا انکار

حیدرآباد 17 اگست (این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آندھرا پردیش قانون سز اسمبلی کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ اس پارٹی کو مستحق اہمیت دینے میں حکومت آندھرا پردیش کی مبینہ ناکامی کے خلاف بطور احتجاج یہ انتہائی قدم اٹھایاگیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس لوٹس پاونڈس کے احاطہ میں آج منعقد ہوا جس میں اس کے 20 سے زائد ارکان اسمبلی حیرت انگیز طو رپر غیر حاضر رہے ۔