بزدلانہ دہشت گرد حملہ:منموہن سنگھ

نئی دہلی ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آسام میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی برقراری و امن کی بحالی کے لیے مرکز کی جانب سے ریاست کی ممکنہ مدد کی جائے گی ۔ منموہن سنگھ تازہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آج انہوں نے وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے و چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی سے بات کرتے ہوئے انہیں عام حالات کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دی ۔۔