تہران۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ ترین قائد آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج کہا کہ وہ اس بات کو ترجیح دیں گے کہ عالمی طاقتوں سے اُن کے ملک کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں برا معاہدہ ہونے سے پروگرام میں تخفیف کے ذریعہ معاہدہ نہ ہونا بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے ادعا کیا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر معاہدہ میں تخفیف کردی جائے تاکہ معاہدہ کو قطعیت دی جاسکے ۔ صدر ایران حسن روحانی نے مغربی تحدیدات برخواست کرنے پر نیوکلیئر معاہدہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن خامنہ ای نے کہا کہ روحانی کی ’’حدود ‘‘مقرر ہیں اور وہ اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرسکتے ۔ اس دوران وزیر خارجہ ایران نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے نیوکلیئر معاہدہ کا وقت آگیا ہے ۔دونوں فریقین نے دو قطعی آخری مہلت گذر جانے کے بعد ختم مارچ تک اتفاق رائے پیدا کرنے پر زور دیناشروع کردیا ہے ۔