بریگزیٹ عدم معاہدہ کیلئے تیار : وزیر برائے یوروپی امور فرانس
ماسکو،11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی حکومت نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر بریگزیٹ کو فروغ دینے کے لئے تقریباً 96700پاؤنڈمیں (1,22,000ڈالرس)خرچ کردئے ۔بریگزیٹ معاہدے پر منگل کو پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہونے کی امید تھی جس کے پیش نظر دو سے آٹھ دسمبر تک فیس بک پر جنگی سطح پر تشہیر کی گئی۔اس پر ایک ہفتے کے اندر 1,22,000 ڈالر س کی رقم خرچ کردی گئی۔اس کے علاوہ حکومت نے انسٹاگرام پر بھی اشتہارات دئے جس پر بڑی رقم خرچ کی گئی۔ان اشتہارات میں برطانوی شہریوں کے لئے بریگزیٹ معاہدے کی اہمیت اور امیگریشن اور روزگار کے مسائل کے سلسلے میں تفصیل سے سمجھایاگیا ہے ۔اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ،ویلس اور شمالی آئرلینڈ کو ہونے والے فائدوں کے بارے میں بھی اطلاع دی گئی ہے ۔ بریگزیٹ معاہدہ جو برطانوی پارلیمنٹ میں لڑکھڑا چکا ہے اور جس کے بارے میں اب یہی کہا جارہا ہیکہ ’’یہی ایک امکنہ معاہدہ تھا‘‘ لہٰذا یوروپ کو بغیر کسی معاہدہ کے لندن کے اخراج کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ فرانس نے آج یہ انتباہ دیا جہاں فرانس کے وزیر برائے یوروپی امور نتھالی لوئزو نے بروسلز میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ وزیراعظم برطانیہ تھریسامے ایک انتہائی ہنگامی تاہم مختصر یوروپی یونین کے دارالحکومتوں کے دورہ پر پہنچ رہی ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تائید حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر انہوں نے یوروپی یونین قائدین جین کلاڈجنکر اور ڈونالڈ ٹسک کی جانب سے دیئے گئے گزشتہ انتباہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوروپی یونین سے اخراج ہی ایک ایسا معاہدہ ہے جس کے بارے میں ہم یقینی طور پر کچھ کہہ سکتے ہیں۔ جنکر اور ٹسک بالترتیب یوروپین کمیشن اور یوروپی کونسل کے صدور ہیں۔ اس موقع پر لوئزو نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہیکہ ہم کوئی معاہدہ نہ کریں کیونکہ یہ ایک مفروضہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کو آئندہ سال 29 مارچ کو تجارت کو بدستور جاری رکھنے کے کوئی انتظامات کئے بغیر یوروپی یونین سے نکل جانا چاہئے۔