لندن،26جون(سیاست ڈاٹ کام) بریگزٹ معاملے پر برطانوی وزیر اعظم تھریسامئے کا وائٹ پیپر تیار ہوگیا لیکن اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق بریگزٹ معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تھریسامئے کا وائٹ پیپر تیار کرلیا گیا ہے ۔برطانوی کابینہ میں کشیدگی کے پیش نظر اجلاس شہر سے باہر چیکرز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں و زیرا عظم کابینہ ارکان کو بریگزٹ معاملہ کی تفصیلات بتائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ کچھ لوگ چیکرز سے استعفے دیکر نکل جائیں گے ۔دوسری طرف ایک کابینی رکن نے بریگزٹ معاملہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ یہ اجلاس ایک پاجامہ پارٹی کی مانند ہوگا۔