بریگزٹ رک جانے کا امکان ففٹی ففٹی :برطانوی وزیر

لندن۔30 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیربرائے تجارت لائم فوکس کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا معاملہ ممکنہ طور پر رُک بھی سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر برطانوی پارلیمان بریگزٹ معاہدے کو منظور نہیں کرتی، تو 2 مارچ تک برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا امکان ففٹی ففٹی ہو گا۔ دوسری جانب یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ اگر برطانوی پارلیمان بریگزٹ معاہدے کی منظوری دیتی ہے، تو برطانیہ اور یورپی یونین کے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے بات چیت کا فوری آغاز ہو جانا چاہیے۔ ینکر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے نکل جائے گا۔